اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت کے حوالے سے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ نے اسلام آباد میں پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت سمیت مختلف سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان
ملاقات کے دوران عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد سربراہ کو پنجاب میں پارٹی اجلاسوں سے متعلق آگا ہ کیا ، اپنی گفتگو کے دوران کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکر بھرپور انداز سے نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی رہنمائوں کی شدید تنقید
محمود اچکزئی کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کی سربلندی کے لئے مل کر جدوجہد جاری رہے گی، ملک کے مسائل کا حل آئین پر عمل سے ہے۔
