کروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا؟

کروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،  کس ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا؟

عالمی دولت میں زبردست اضافہ، سوئس بینک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں تقریباً 10 لاکھ نئے کروڑ پتی سامنے آ گئے ہیں۔

سوئس بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ذاتی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر میں تقریباً 10 لاکھ نئے افراد امریکی ڈالرز میں کروڑ پتی بن گئے ہیں۔

سوئس بینک یو بی ایس کی سالانہ گلوبل ویلتھ رپورٹ کے مطابق 2025 میں دنیا بھر میں ذاتی دولت میں گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں تیز ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ برس میں عالمی ذاتی دولت میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یہ شرح 2024 میں 4.6 فیصد اور 2023 میں 4.2 فیصد تھی۔

بینک کے مطابق مضبوط مالیاتی مارکیٹس کی اچھی کارکردگی کروڑ پتی افراد کی تعداد میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے، یو بی ایس نے کہا کہ 2025 میں ’پہلے سے کہیں زیادہ اور دنیا کے ہر خطے میں کروڑ پتی افراد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مسلسل 10 گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان! صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

رپورٹ کے مطابق صرف امریکہ میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کروڑ پتی بنے جو دنیا بھر میں نئے کروڑ پتی بننے والے افراد کی مجموعی تعداد کا تقریباً نصف بنتے ہیں۔

بینک کے مطابق یورپ میں بھی امریکی ڈالر کے لحاظ سے دولت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ گذشتہ سال یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اوسط دولت میں اضافہ ہوا تاہم 2020 کے بعد سے دولت کی غیر مساوی تقسیم میں بھی مزید اضافہ ہوا ،  کسی بھی ملک میں متوسط طبقے کی دولت کا اندازہ لگانے والا انڈیکس بیشتر ممالک میں امیر ترین طبقے اور عام آبادی کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تفریق کا اظہار ہے۔

اس رپورٹ کی تیاری کے لیے بینک نے دنیا کے 56 ممالک تجزیہ کیا، جو اس کے اندازے کے مطابق عالمی دولت کے 92 فیصد سے زیادہ حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

editor

Related Articles