نئے بھارتی آرمی چیف نے پہلے دن ہی لنکا ڈھا دی، آپریشن سندور میں ناکامی کا اعتراف

نئے بھارتی آرمی چیف نے پہلے دن ہی لنکا ڈھا دی، آپریشن سندور میں ناکامی کا اعتراف

آپریشن سندور میں بھارت کی نام نہاد فتح کا بیانیہ ایک سال بعد خود بھارتی فوج کی قیادت کے اعترافات سے بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی فوج کے نئے آرمی چیف نے کمان سنبھالتے ہی آپریشن کے دوران سامنے آنے والی خامیوں، کمزوریوں اور فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے  کامیابی کے دعوئوں پر سوالات کھڑے کر دئیے ۔

کمان سنبھالنے کے موقع پر نئے آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے کھل کر اعتراف کیا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں بھارتی فوج میں خلاء، کمزوریاں سامنے آئی ہیں ، آپریشن سندور میں 6فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھار ت کی جانب سے آپریشن سندور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے گزشتہ ایک سال سے اس کی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے تھے ۔

 یہ بھی پڑھیں :ـبھارت میں بھی معرکہ حق کی گونج، نئی دہلی ہائی کمیشن میں پروقار تقریب،پاک فوج کے حق میں نعرے

بھارتی آرمی چیف کی جانب سے  خامیوں، کمزوریوں اور اصلاح کی ضرورت کا اعتراف اس کارروائی کے مختلف پہلوؤں پر نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

آپریشن سندور کے دوران چھ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد فوجی نظام میں موجود خامیوں اور ان کو دور کرنے کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے جس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایسے مسائل موجود تھے جن پر اب توجہ دی جا رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن جنگ تھی، حق فتح یاب ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جی ایچ کیو میں تاریخی خطاب

بھارت کی جانب سے آپریشن سندور کو ایک سال تک کامیابی کی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا رہا تاہم اب خود بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے خامیوں، کمزوریوں اور سیکھے گئے اسباق کا اعتراف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

اس سے قبل بھی کئی بھارتی رہنمائوں نے آپریشن سندور میں بھارتی فوج کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے جبکہ مودی سرکاراپنی ناکامی چھپانے کیلئےپوری کوشش کررہی تھی جبکہ فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف بھی ایک سال بعد کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles