اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے پی ٹی آئی نے ابھی دھرنا دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ، بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے وہ دھڑلے سے باہر آئیں گے، انکا کہنا تھا کہ پوری دنیامیں احتجاج ہوتاہےکبھی جمہوریت کوخطرہ نہیں ہوا۔ ہم پرامن احتجاج کرنےکیلئےڈی چوک آئےتھے۔ ہم نےتوایک شیشہ تک نہیں توڑاگولیاں ہمارےاوپربرسائی گئیں۔
فارم47کی حکومت کواقتدارکےجانےکاڈرہے۔ عوام کےسامنے فارم 47کی حکومت کھڑی نہیں ہوسکتی۔ ٹائم ہمارےپاس ہے نہ حکومت اورنہ اسٹیبلشمنٹ کےپاس ہے۔ آج رمضان شوگر ملزکیس سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا گیا۔
ماضی میں ن لیگ پر کیسز کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کیسز ہم نے نہیں اسٹیبلشمنٹ نے بنائے تھے ، اسٹیبلشمنٹ کی عوام میں جڑیں مضبوط نہیں ہیں۔ ن لیگ والوں پرکیسزاسٹیبلشمنٹ نےبنائےتھے۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی جھک کرچلنےکےعادی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی جھک کرچلنےکےعادی نہیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی دھڑلےسےآئیں گے،ملک کوپاؤں پرکھڑاکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شوگرملز کیس میں شریف فیملی کواین آراوملاہے۔ نیب کااگلانشانہ پاکستان پیپلزپارٹی ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن کاایک ہی مقصد ہےآئین وقانون کی حکمرانی ہو۔ ہم مولانافضل الرحمان،محموداچکزئی سمیت سب کوساتھ لیکرچلیں گے۔ خواجہ آصف کوفال نکالنےکاکام چھوڑ دنیاچاہیے،ناکامی ہوگی۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میڈیاسے معلوم ہواکہ پی ٹی آئی نےدھرنےکااعلان کیاہے۔ دیکھناپڑےگادھرنےکااعلان کن تاریخوں میں کیاگیاہے۔ احتجاج کرناہرسیاسی جماعت کاحق ہے۔