فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل

فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل

سماجی رابطوں کے لیے انٹرنیٹ پر فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز سمیت مختلف ایپس صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔

بھاگتی دوڑتی زندگی کے اس دور میں جہاں لوگوں کے پاس ایک دوسرے سے ذاتی ملاقات کا وقت کم ہوتا جا رہا ہے، وہاں انٹرنیٹ پر موجود یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز باہمی رابطے کا ایک اہم اور مؤثر ذریعہ بن چکے ہیں۔

فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز نہ صرف دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ کم تعلیم یافتہ صارفین کے لیے بھی ان کا استعمال نسبتاً آسان سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مفتی قوی کی ایک اور ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اب ان ایپس کے صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان سامنے آیا ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واٹس ایپ کے لیے ایک نیا مشترکہ لاگ اِن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت صارفین ایک ہی پاس ورڈ یا اکاؤنٹ کے ذریعے تمام پلیٹ فارمز میں سائن اِن کر سکیں گے، یہ نیا “میٹا اکاؤنٹ” سسٹم موجودہ اکاؤنٹس سینٹر کی جگہ لے گا،کمپنی کے مطابق اس سہولت کو آئندہ ایک سال کے دوران مرحلہ وار صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

editor

Related Articles