قومی کرکٹر عماد وسیم کی اپنی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
عماد وسیم اس سے قبل ثانیہ اشفاق سے شادی شدہ تھے، جن سے ان کے تین بچے ہیں، جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں اور یہ شادی تقریباً پانچ سال تک قائم رہی۔
عماد وسیم کا کہنا ہے کہ نائلہ راجہ سے شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے، جبکہ نائلہ راجہ بھی اس رشتے کو اپنی زندگی کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں کے اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔
ان دنوں عماد وسیم پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ نائلہ راجہ بھی میچز کے دوران ان کے ساتھ موجود ہوتی ہیں ،ایکسپریس ٹی وی کے مطابق حال ہی میں ایک میچ کے دوران کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں نائلہ راجہ کو عماد وسیم کا ہاتھ تھامے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “یہ آ گئی ہے، اللہ دوسروں کے شوہروں کو اس سے محفوظ رکھے”، جبکہ ایک اور صارف نے دعویٰ کیا کہ “اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی میں سے کوئی بھی ان دونوں سے بات نہیں کر رہا”۔
اسی طرح ایک صارف نے کہا کہ “یہ ایک عورت اور بچوں کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کر کے سکون سے کیسے سوتے ہیں؟”، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ “ثانیہ اشفاق اس سے زیادہ خوبصورت تھیں”یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔