شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا ، لاکھوں افراد کی شرکت

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا ، لاکھوں افراد کی شرکت

ایران کے شہید سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی ۔

شہید ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی نے پڑھائی ،  نمازِ جنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور کئی سربراہان مملکت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گرینڈ مصلیٰ کے بڑے صحن میں جمع ہزاروں لوگوں نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا رکھے ہیں، جنازہ گاہ اور تہران کی سڑکوں پر سیاہ لباس پہنے، انتقام اور انصاف کے حصول کی علامت سرخ پرچم لہراتے سوگواروں نے شہید رہبر کو الوداع کیا۔

تدفین سے پہلے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی میت کو عراق کے شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا جبکہ ان کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

گزشتہ روز شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اہلِ خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے شہید سابق رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای کی تجہیز وتدفین کی 7 روزہ رسومات، کب ، کہاں کیا ہو گا؟

تین دہائیوں سے زائد عرصہ تک ایران کے سپریم لیڈر رہنے والے علی خامنہ ای کو 28 فروری 2026 کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے پہلے روز ہی شہید کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے رواں برس  مشترکہ حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے سبب 8 مارچ کو یعنی تقریباً 1 ہفتے ہی میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا تھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔

editor

Related Articles