دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ، بابراعظم کپتان مقرر

دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ، بابراعظم کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،  بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔

لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔

پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان ،  ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی، جہاں قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی ۔  ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔

عاقب جاوید کی گفتگو

قومی اسکواڈ سے متعلق گفتگو میں  پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ میں اور اسد شفیق سیلکشن کمیٹی میں 18 ماہ سے ہیں، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو شامل ہوئے 6 ماہ ہوئے ہیں، تین فارمیٹ ہیں اور آپ کو دیکھنا ہوتا ہے کہ کس فارمیٹ میں آپ کی پرفارمنس کیا ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کپتان کی بھی کوئی ذمے داری ہوتی ہے، شان مسعود کی قیادت میں اس طرح نتائج نہیں آرہے تھے، شان مسعود کی اپنی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، اب کوشش کی ہے کہ تبدیلی لائے جائے تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں، فاسٹ بولرز کی اسپیڈ ہمارے لیے فکر مندی کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شان مسعود کو کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ، رضوان و سعود شکیل بھی دستیاب

اس حوالے سے مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ میں تسلسل بہت اہم ہوتا ہے، تسلسل سے ہی کامیابی ملتی ہے، دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ بحیثیت پلیئر اور کپتان کارکردگی میں تسلسل ہے یا نہیں۔

ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے پاکستان کا 16 رکنی سکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) ، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ۔

انگلینڈ سیریز کے لیے پاکستان کا 17 رکنی سکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) ، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل (فٹنس سے مشروط)، شان مسعود اور عبید شاہ۔

editor

Related Articles