پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 416 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔