تحریک انصاف کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

 پاکستان تحریک انصاف نے  رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 اس حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

عمران خان کی  ہدایات کے بعد پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے اور بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ  بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔

آج ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ  پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *