سپریم کورٹ کے نئے 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے نئے 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے نئے 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نئے 6 مستقل ججز اور ایک قائمقام جج کی تقریب حلف برداری کا انعقاد سپریم کورٹ میں پہلی بار عدالتی احاطے کے لان میں ہوا، جس میں تمام 7 ججز سے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو شکایات کا معاملہ، پاکستان تحریکِ انصاف میں وکلاء اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آ گئے

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی ،جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عارضی جج شامل ہیں ۔ حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ اور ہا ئی کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:رکن امریکی کانگریس جو ولسن کا عمران خان کی سزا کے خلاف پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کے عہد ے داران اور سینئر وکلاء بھی تقریب میں شریک ہوئے، ججز کے ا ہل خانہ اور رفقاء نے بھی تقریب حلف برداری میں بھر پورشرکت کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں سات نئے ججز اور مختلف ہا ئی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کئے تھے، تاہم مذکورہ ججز اور چیف جسٹسز کی جمعرات کو ہونے والی حلف برداری ایک دن کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *