اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم مزید سرد

اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم مزید سرد

اسلام آباد ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی ابر رحمت برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

راولپنڈی،چکوال، آزاد کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، پشاور میں موسلا دھار بارش ہونے سے موسم سرد ہوگیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ سمیت مختلف شہریوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، خنکی بڑھ گئی، سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، گھوٹکی، اوباڑو اور گردونواح میں بارش ہوئی۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ، خطہ پوٹھوہار میں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، راولپنڈی کے شہریوں کا بلیو لائن بس سروس کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ

ادھر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور زیارت میں برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، جمعرات کو ضلع چاغی اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ، دالبندین، پشین ،چمن، مسلم باغ، بارکھان، لورالائی اور زیارت میں بارش ہوئی جبکہ زیارت اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا جس سے وادی زیارت نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

برفباری کے بعد چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث زیارت سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین جبکہ زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم رات گئے کے اوقات میں ضلع چاغی اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *