بھارت کیخلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں نے قدموں کا استعمال نہیں کیا:محمد یوسف

سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہےکہ ا تنی اچھی پچ ہونے کے باوجود بھارت کیخلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں نے قدموں کا استعمال نہیں کیااور نہ ہی کسی نے چانس لیا۔

چیمپینز ٹرافی2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کی روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد نجی ٹی وی سےگفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ اس میچ میں مثبت مائنڈ کیساتھ کھیلنا چاہیے تھا، یہ دباؤ والا گیم ہوتا ہے جس میں اعصاب پر قابو رکھنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی صورتحال اگر مگر کا شکار ہوگئی

انہوں نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ ٹاس جیت چکے تھے، ٹاس جیتنے کے بعد تالیاں بج گئی تھیں، پچ بہت اچھی تھی، بال سپن نہیں ہو رہا تھا، 5 فیلڈ دائرے کے اندرتھے لیکن پھر بھی کسی نے قدموں کا استعمال نہیں کیا، یا سویپ ماری ہے یا مڈ وکٹ کی طرف کھیلنے کی کوشش کی ۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 200 کیچ پکڑ لیے

انہوں نے کہا کہ اس پچ پر بال بریک ہی نہیں ہو رہا تھا ، اس کے باوجود کسی نے چانس نہیں لیا کہ باہر نکل کر سامنے مار لیں، اگر بال بریک ہو رہا ہو تو پھر آپ کو محتاط ہو نا پڑتا ہے کہ کہیں سٹمپ آؤٹ نہ ہوجائے۔ بھارت کے اوپنرز ہمارے فاسٹ باؤلرز کو باہر نکل کر مار رہے تھے لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے سپنرز پر بھی چانس مس کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا

خیال رہے کہ بھارت نے چیمپینز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ا سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف اپنا ٹریک ریکارڈ برقرار ر کھا اور بھرپور فارم دکھائی۔ انہوں نے گرین شرٹس کے خلاف سنچری بنائی اور ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *