پاکستان کیخلاف بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنیوالا ابھے سنگھ مشکل میں پڑ گیا

پاکستان کیخلاف بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنیوالا ابھے سنگھ مشکل میں پڑ گیا

پاکستان کیخلاف بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنیوالا ابھے سنگھ مشکل میں پڑ گیا۔

کمبھ میلے سے معروف ہونے والے بابا ابھے سنگھ کی جانب سے کی گئی پاکستان کی فتح بارے پیشگوئی غلط ثابت ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا۔

ابھے سنگھ نے کہا تھا کہ میں تم سب کو پہلے سے کہہ رہا ہوں، اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔ ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور لگا لیں نہیں جیت سکیں گے،  آج جیت کر دکھائیں۔ کہہ دیا کہ نہیں جیتیں گے تو نہیں جیتیں گے۔

بابا کی پیشگوئی جھوٹ ثابت ہوئی اور پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں نہ صرف شکست ہوئی بلکہ ویرات کوہلی نے ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے سنچری اسکور بھی کر ڈالی۔

چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھلیں گی، ہمارا کھیل ختم ہوا، عظمیٰ بخاری

بھارت کے جیتنے کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر ابھے سنگھ کے خلاف طنزیہ پوسٹوں اور میمز کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا، کئی صارف نے ابھے سنگھ کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ان پر طنز کے نشتر برسائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھائیو، ہمیں اس بابا کو زندہ پکڑنا ہے اور بھارت سے باہر نکالنا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ پیشگوئیوں پر بھروسہ  نہیں کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے ازرائے مذاق لکھا کہ اب آئی ٹی بابا کو پاکستانیوں سے زیادہ ٹرول کیا جائے گا۔ غرض بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے آئی ٹی بابا کو آڑے ہاتھوں لیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *