چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان پر عائد جرمانہ وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
قومی کرکٹرز حارث روف اور صاحبزادہ فرحان کو جرمانے کی صورت میں چیئرمین پی سی بی اپنی جیب سے جرمانہ ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کرکٹرز آئی سی سی کی جانب سے عائدکیا جانے والا جرمانہ سربراہ کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادا کریں گے۔
واضح رہے بھارتی میڈیاکی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔