وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4 نئے وزراء کی شمولیت کا امکان

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4 نئے وزراء کی شمولیت کا امکان

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے وزرا میں حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خالد مگسی اور مصطفیٰ کمال شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزراء کی سال بھر کی کارکردگی کی رپورٹ سامنے آگئی

حنیف عباسی کو وزارت ریلوے جبکہ طارق فضل چوہدری کو وزارت صحت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے علاوہ وزارتِ تعلیم کا قلمدان بھی ہے۔ وزارتِ تعلیم کا قلمدان ان کے پاس ہی رہے گا۔

کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *