ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

حکومت سے ایوانِ صدر نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

نوجوان قومی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف

خطاب میں صدر حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کریں گے، صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر بھی شامل ہو گا۔

صدر زرداری اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی بات کریں گے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *