عوام ہوجائیں تیار ، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

عوام  ہوجائیں تیار ، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

مہنگائی کے ستائے  عوام کیلئے بری خبر آگئی ، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے پیٹرول کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا ۔

‏سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ بجلی بھی مہنگی ہوسکتی ہے اس لیے بازار جلد بند کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے، توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس آئل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر، موٹر سائیکل سوار 2 ہزار روپے نقد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حکومت اسی لیے مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی اور بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ‏ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام کو اس بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے، اگر ہم سب توانائی بچائیں گے تو ملک پر دباؤ کم ہوگا اور جلد بہتری ائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر جنگ جاری رہتی ہے تو حالات اس سے بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیز کی قیمت میں فی لیٹر 184 روپے 49 پیسے اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 458 روپے 40 پیسے اور 520 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

editor

Related Articles