رمضان کے آغاز سے شروع ہونے والی بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ الرٹ جاری

رمضان کے آغاز سے شروع ہونے والی بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ الرٹ جاری

رمضان المبارک کے آغازپر بارشوں کے سلسلے کی آمد، پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ  2 مارچ سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے  کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

نوجوان قومی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف

راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہائوالدین میں بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ۔ گجرات سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے  نے شہریوں سے کہا ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *