نوٹیفکیشن کے مطابق باسمتی چاول کی قیمت 245 سے 250 روپے فی کلو اور دال چنا کی قیمت 270 سے 275 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دیگر نظر ثانی شدہ قیمتوں میں دال مسور 255 سے 260 روپے فی کلو، دال ماش 440 سے 450 روپے اور تازہ دودھ 170 روپے فی لیٹر ہے۔ مٹن کی قیمت 1600 روپے اور گائے کے گوشت کی قیمت 800 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
تاہم نوٹیفکیشن میں گندم کے آٹے اور چینی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ صارفین نے شکایت کی تھی کہ دکاندار سرکاری نرخوں سے 40 فیصد زیادہ قیمت پر اشیا فروخت کر رہے ہیں۔