اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث سکیورٹی سخت، انتظامیہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث سکیورٹی سخت، انتظامیہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ راستوں کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اہم ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگرچہ شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی خدشات کے تحت بندش برقرار رہے گی، تاہم ضروری اشیاء کی ترسیل کو متاثر نہ ہونے دینے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، اشیائے خوردونوش اور ادویات لے جانے والی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اس کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی، ڈسٹری بیوٹرز، فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منسلک گاڑیوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایرانی وفد کی متوقع آمد: اسلام آباد کی سڑکیں بند، نئی ٹریفک ایڈوائزری جاری

ضلعی حکام کے مطابق متعلقہ شعبوں کے نمائندگان، پیٹرول پمپ مالکان اور سپلائی چین سے وابستہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ صورتحال کو معمول پر رکھا جا سکے۔

دوسری جانب سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہیوی ٹرانسپورٹ کے اسلام آباد میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles