امریکا میں توانائی کی ترسیل کو بہتر بنانے اور تیل و گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
حکومت نے غیر ملکی جہازوں کو دی گئی خصوصی اجازت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
اس فیصلے کا مقصد عالمی سطح پر پیدا ہونے والی توانائی کی قلت کے اثرات کو کم کرنا اور امریکی منڈی کو مستحکم رکھنا ہے
خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی حالات کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جونز ایکٹ کے تحت دی گئی اس چھوٹ کو مزید 90 دن کے لیے بڑھانے کی منظوری دی ہے۔
اس رعایت کے ذریعے غیر امریکی جہازوں کو تیل اور قدرتی گیس امریکا منتقل کرنے کی اجازت حاصل ہوگی

