آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل مقابلے کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کو نظر انداز کر دیا گیا۔
نو مارچ بروز اتواردبئی میں ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا کے پال رائفل اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جول ولسن تھرڈ امپائرکے فرائض انجام دیں گے۔
فائنل مقابلے کے لئے سری لنکا کے کمار دھرماسینا چوتھے امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔