200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ قرعہ اندازی 17 مارچ 2025 کو فیصل آباد میں ہوگی۔
اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے پانچ انعامات، تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیب افراد میں تقسیم ہوں گے۔
اس کے علاوہ 25 ہزار اور40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 10 مارچ 2025 کو مظفرآباد اور کوئٹہ میں ہوگی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں 10پیسے کمی ہونے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں دس پیسے اضافہ ہوا تھا اور انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔