نئی سیاسی جماعت بنانے کے لئے وہ اپنے ساتھیوں اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے کافی عرصہ سے مشورے کر رہے ہیں، ان کی اہم سیاسی رہنماؤں سے مشاورت اب بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان چند دنوں میں نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کی تیاری میں مصروف ہیں،محمود مولوی کی قیادت میں نئی جماعت میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت کی توقع ہے۔
وہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہے اور پارٹی کے اندر ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہیں پاکستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کرنے والا رہنما سمجھا جاتا ہے۔