ایس آئی ایف سی کی معاونت، پاکستان میں جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی معاونت، پاکستان میں جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم پیش رفت

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی ) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں اور بھر معاونت فراہم کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت اور مسلسل کاوشوں سے کانگ کے گروپ ہچیسن پورٹس کا پاکستان میں جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ہچیسن پورٹس گروپ کے دوبڑے ٹرمینلز 25 سال سے پاکستان میں فعال ہیں جو 5000 ملازمتیں اور 225 ارب روپے سے زائد آمدنی پیدا کر چکے ہیں۔

سرمایہ کاری کا مقصد موجودہ ٹرمینلز کی جدت، آپریشنل صلاحیت میں بہتری، لاجسٹکس کنیکٹیویٹی میں اضافہ اور جدید خودکار نظام کا نفاذ یقینی بنانا ہے اورخودکار نظام کی بہتری میں ریموٹ کرینز ، الیکٹرک ٹرکس، ڈیجیٹل گیٹ آپریشنز اور سمندری ماہرین کی تربیت شامل ہے۔

کراچی میں 52 ہیکٹر پر مشتمل جدید لاجسٹکس پارک کے قیام کا منصوبہ، جدید سہولیات اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے جس سے متوقع طور پر یہ سرمایہ کاری آئندہ 25 سالوں میں کم از کم 4 ارب ڈالر کا ریونیو فراہم کرے گی۔ ایس آئی ایف سی اپنی مؤثر پالیسیوں اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مصروف عمل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *