بلوچستان کے لوگ حقوق مانگ رہے ہیں، لیکن پہلا حق ان کا تحفظ ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلوچستان کے لوگ حقوق مانگ رہے ہیں، لیکن پہلا حق ان کا تحفظ ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ درندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوائنٹس اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے بلکہ دشمن کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے لوگ حقوق مانگ رہے ہیں، لیکن پہلا حق ان کا تحفظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اتحاد میں ہمارا اعتماد اس نہج پرنہیں پہنچا کہ پیپلزپارٹی حکومت کا حصّہ بنے، بلاول بھٹو زرداری

جمعرات کوقومی اسمبلی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ساری کامیابیاں کھو بیٹھے ہیں، اس وقت ماضی سے زیادہ خطرناک دور سے گزر رہے ہیں، ہماری کمزوریوں کا فائدہ دہشتگرد اٹھا رہے ہیں، اس سے پاکستان کے دشمن اور بین الاقوامی طاقتیں بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ایک کے بعد دوسرا خطرناک واقعہ ہوتا ہے، ہم سب جانتے ہیں یہ دہشتگرد کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا، دہشتگردوں کا اصل میں کوئی مذہب نہیں ہوتا، یہ اسلام چاہتے ہیں نہ حقوق چاہتے ہیں۔ انہیں بین الاقوامی سپورٹ حاصل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ عام پاکستانی کو قتل کرکے چین کو کیوں للکارتے ہیں، عام لوگوں کا جیو پالیٹکس سے کیا تعلق ہے۔ ان درندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں پوائنٹس سکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن پارلیمان میں غیر سنجیدہ ،مسائل کا حل نکالنا بھی انکی ترجیح نہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد پارا چنار سے لے کر بولان تک ہمارا قتل کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا بلوچستان جو بھی مدد چاہتے ہیں دینی چاہیے، میری صوبائی حکومت میں کوئی غلطی ہے تو بتائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا، کوئی وجہ نہیں کہ شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان نہیں بناسکتے، جو ہمارے آئین اور انسانیت کو نہیں مانتے ان کا سوات وزیرستان بلوچستان میں مقابلہ کیا، بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں لیکن پہلا حق ان کو تحفظ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پوری کوشش ہونی چاہیے کہ عام لوگوں کا نقصان نہ ہو، اتفاق رائے پیدا نہیں کریں گے تو دشمن ہمارے خلاف متحد رہیں گے، دشمن اپنے ٹارگٹ کی طرف بڑھتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا ، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کےلئےتمام سیاسی و عسکری قیادت کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دہشتگردی کے اس عفریت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ بلوچستان میں حالیہ حملوں کے بعد سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اتفاق رائے پیدا نہیں کریں گے، تب تک اس چیلنج پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آگ پورے ملک کے امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے، اور اس پر ہر حال میں قابو پانا ہوگا۔

دہشتگرد صرف تباہی اور انتشار پھیلانے کے درپے ہیں، لہٰذا ان کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا اور ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی قوتوں اور ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ مل کر دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط حکمت عملی ترتیب دیں تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنی تقریر میں ملک کے تمام اہم مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پانی کے مسئلے پر بات کی، جو ملک کے لئے ایک سنگین چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *