قازقستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

قازقستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے نور خان ایئر بیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر اعلیٰ سرکاری و سفارتی حکام بھی موجود تھے، صدر قاسم جومارت توقایف کے ہمراہ قازقستان کے سینئر وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی پاکستان آیا ہے و اس دورے کے دوران مختلف ملاقاتوں اور مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

اس سرکاری دورے کے دوران قازقستان کے صدر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’دوستاریم-5‘ چراٹ میں جاری

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور قازقستان کے درمیان کئی اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں قازقستان کے صدر کا یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہےدونوں ممالک کے قائدین اس بات پر متفق ہیں کہ قریبی تعاون کے ذریعے نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے بھی مشترکہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

دورے کے دوران صدر قاسم جومارت توقایف پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے کاروباری اور تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے شرکت کریں گے۔ بزنس فورم کا مقصد پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

editor

Related Articles