ارباب خضر حیات کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ

ارباب خضر حیات کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ

ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فوری گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ برائے نام حکومتوں پر قابض ہیں۔ دونوں صوبوں میں خون ریزی کا بازار گرم ہے، کوئی شخص محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ مزید اپنے منصب پر قائم رہنے کے اہل نہیں ہیں۔ دہشت گردی نے دونوں صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

ارباب خضرحیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گورنر راج اور سخت آپریشن ہی واحد حل ہے۔ دہشت گردی چاہے باہر سے ہو رہی ہو یا اندر سے ان خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی خیرخواہ نہیں۔ آئے روز سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کی شہادتوں سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *