مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر کھلی چینی 180 سے 185 روپے فی کلو جبکہ پیکنگ والی چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
شوگر ملز مالکان، ڈیلرز اور ریٹیلرز قیمتوں میں اضافے کے لیے ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔