بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی، چیمپئنز ٹرافی میں نقصان نہیں،3ارب روپے منافع ہوا، پی سی بی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی، چیمپئنز ٹرافی میں نقصان نہیں،3ارب روپے منافع ہوا، پی سی بی

پی سی بی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں نقصان نہیں،3 ارب روپے منافع ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپیئنز ٹرافی سے3 ارب روپے منافع ہوا، یہ منافع گیٹ منی اور گراؤنڈ فیس سے حاصل ہوا ہے،بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر کے پاکستان کو مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اب ٹیم  3 سال کے لئے بھارت نہیں جائے گی۔

شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون کو انڈر۔14 ٹیم سے تشبیہ دے دی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کرنا ہے جو اس وقت کیا جا رہا ہے، پاکستان دشمن میڈیا ایک جھوٹ کی دکان چلا رہا ہے، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میڈیا نے بھی چلایا ہے۔

عامر میر نے کہا کہ تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا تھا توقع سے زیادہ منافع ہوا، پی سی بی کی طرف سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کوئی پیسہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی سب آڈٹ ہونا ہے لیکن اس کے باوجود تین ارب کے منافع کا تخمینہ لگایا ہے۔

پی سی بی نے چار ارب روپے حکومت کو ٹیکس دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پیسے میں کمی نہیں اضافہ ہو رہا ہے، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *