پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کا دوبارہ آغاز کسی کے مفاد میں نہیں اور تمام فریقوں کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسلسل رابطے، مذاکرات اور سفارت کاری ہی مؤثر راستہ ہیں اور ان کا کوئی متبادل نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، جسے باہمی احترام، افہام و تفہیم، علاقائی استحکام اور مشترکہ خوشحالی کی مضبوط بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور اعتماد سازی کی کوششوں میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار آئندہ بھی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
🔊PR No.1️⃣6️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Press Release https://t.co/8BcND3LSHM
🔗⬇️ pic.twitter.com/sDWaaOFYQ6
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 8, 2026

