پونے ایئرپورٹ پر جدید طیارے کو حادثہ ، بھارتی فضائیہ کی حادثے کو چھپانے کی کوشش

پونے ایئرپورٹ پر جدید طیارے کو حادثہ ، بھارتی فضائیہ کی حادثے کو چھپانے کی کوشش

پونے ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوگیا، بھارتی فضائیہ کی جانب سے واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لانے کے بجائے اسے دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا اور رن وے بند کر کے بحالی کے کام شروع کر دیے گئے، تاہم اصل صورتحال کو عوام سے چھپایا جاتا رہا۔بھارتی فضائیہ نے روایتی طرزِ عمل اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک مبہم بیان جاری کیا، جس میں صرف یہ کہا گیا کہ پونے کا رن وے عارضی طور پر دستیاب نہیں رہا۔ حیران کن طور پر اس بیان میں طیارے کی نوعیت، حادثے کی وجوہات یا تکنیکی خرابی کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔

 یہ بھی پڑھی :بھارتی طیاروں کے گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور تیجس گر کر تباہ‘ 2 سالوں میں تیسرا حادثہ

حکام کا دعویٰ ہے کہ طیارے میں موجود عملہ محفوظ رہا اور کسی شہری نقصان کی اطلاع نہیں جو محض توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ حساس حادثات میں مکمل خاموشی یا ادھوری معلومات دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اصل حقائق کو جان بوجھ کر چھپایا جا رہا ہے۔

Sukhoi Su-30MKI جیسے جدید طیارے کا حادثہ بھارت کی دفاعی تیاریوں اور ٹیکنالوجی پر بھی سوالیہ نشان ہے کیونکہ یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں اس کے حادثے کی تفصیلات کو خفیہ رکھنا نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ شفافیت کے دعوؤں کی نفی بھی کرتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے کسی دفاعی حادثے کی مکمل حقیقت سامنے لانے سے گریز کیا ہو جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ اہم معاملات میں معلومات کو چھپانا ایک معمول بن چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *