بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم، بڑی ہلچل

بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم، بڑی ہلچل

ملک کے پاور سیکٹر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تاریخ میں پہلی مرتبہ اہلکاروں کو د ئیے جانے والے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی بوجھ کم کرنا اور نظام میں شفافیت لانا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ طویل عرصے سے عوام کی جانب سے اس سہولت کے خاتمے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جسے اب عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف بجلی کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ اداروں کے اخراجات میں بھی کمی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں : بجلی کمپنیوں کا ہر سرکاری ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

حکومت ملک کی معاشی بہتری اور عوامی مفاد کے لیے مشکل مگر ضروری فیصلے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فری یونٹس کے خاتمے سے پاور سیکٹر پر پڑنے والا مالی دباؤ کم ہوگا اور گردشی قرضوں میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے، تاہم اس کے اثرات کا مکمل اندازہ وقت کے ساتھ ہی ہو سکے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *