بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے : صاحبزادہ حامد رضا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے : صاحبزادہ حامد رضا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ؟ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے الزام لگایاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مرضی کا کھانا ملنے کی بات سچ ثابت ہوئی تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم فیک اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ،کیا پتہ یہ ن لیگ کے بٹھائے ہوئے لوگ ہوں، شیخ وقاص اکرم

دوسری طرف وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نےحامد رضا کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ بانی تحریک انصاف کو جیل میں مرضی کا کھانا ملتا ہے اس کے علاوہ انہیں جیل میں ایکسر سائز کا سامان، بُکس اور ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *