افغان طالبان کا دوہرا چہرہ بے نقاب، فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگئے

افغان طالبان کا دوہرا چہرہ بے نقاب، فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگئے

طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی نہ صرف افغانستان بلکہ ہمسایہ ممالک کیلئےبھی سنگین چیلنج چکی ہے ، بین الاقوامی جریدہ یوروایشیا ریویو نے افغان طالبان رجیم اوردہشت گرد تنظیموں کا گٹھ جوڑایک بار پھردنیا کے سامنے آشکار کردیا۔

بین الاقوامی جریدہ یوروایشیا ریویو کے مطابق افغان طالبان رجیم نہ صرف دہشت گردوں کوتحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی سہولت کاری بھی کررہا ہے ، اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے افغان طالبان رجیم کو دہشت گرد تنظیموں کیلئےسازگار قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار سرغنہ کے اہم انکشافات

جریدے کے مطابق افغان رجیم بدستورفتنہ الخوارج اور داعش خراسان جیسے دیگردہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کررہی ہے ، پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں پسپائی کے بعد فتنہ الخوارج نے سرحد پار محفوظ ٹھکانوں میں دوبارہ منظم ہونا شروع کر دیا۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقاؤں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں ، پاکستان دنیا کو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پیش کرچکا ہے جس کی عالمی سطح پرتائید بھی کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان دہشتگردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ، سری لنکن جریدے کا اعتراف

editor

Related Articles