بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست، بیٹنگ لائن مکمل فلاپ

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست، بیٹنگ لائن مکمل فلاپ

بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم نے میرپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو 104 رنز سے شکست دے کر سیریز میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔

268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن شدید دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم صرف 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گر گئی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ فضل نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا 26 اور سعود شکیل 15 رنز بنا سکے۔ کپتان شان مسعود صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے دیگر بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لیٹر پر بوجھ کتنا ؟ قومی اسمبلی سے حیران کن تفصیلات آ گئیں، بڑا انکشاف

اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 240 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی جس میں کپتان نجم الحسن شانتو نے 87 جبکہ مومن الحق نے 56 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے دوران نعمان علی نے ایک اہم سنگِ میل بھی عبور کیا اور وکٹوں کی تعداد میں ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان پہلی اننگز میں 386 رنز بنا سکا تھا، تاہم دوسری اننگز میں بیٹنگ ناکامی پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ بنی۔

editor

Related Articles