دہشت گرد خود حکومت میں ہوں تو دہشت گردی کیسے ختم ہوگی؟ انجینئر امیر مقام

دہشت گرد خود حکومت میں ہوں تو دہشت گردی کیسے ختم ہوگی؟ انجینئر امیر مقام

انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دہشت گرد خود حکومت میں ہوں تو دہشت گردی کیسے ختم ہوگی؟ امیر مقام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر بیرسٹر سیف کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔

امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلط حکومت سے نجات ضروری ہے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کو اللہ کے سپرد کر کے خود اسلام آباد میں آرام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی اور ان کے مشیروں کو بیانات، اعلانات وتشہیر سے فرصت ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں : انجینئر امیر مقام

ان کا کہنا تھا کہ صوبے پر مسلط حکمران جماعت پی ٹی آئی میں انتشار کا شکار ہے اسی لیے صو بے میں بھی انتشار پھیلا ہوا ہے ، وزیر اعلیٰ اور مشیروں کو صو بائی عوام کے بجائے اڈیالہ جیل کے قیدی کی زیادہ فکر لاحق ہے، علی امین ہدایات کے لیےاڈیالہ جیل کے دروازے پر بیٹھے رہیں گے تو صوبہ کیسے چلے گا؟۔

قبل ازیں بیرسٹر محمدسیف نے طلال چوہدری اور عرفان صدیقی کے بیان پر ردعمل میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے دہشت گردی کی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں، نواز شریف کی کٹھ پتلیاں کے پی کے حکومت کو طعنے دیکر اپنے ماضی کو چھپا نہیں سکتیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ تنظیم سازی میں پکڑے جانے والے کو وزیر مملکت داخلہ بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عاطف خان کیخلاف کمزور کیس بنانے پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو فارغ کردیا

عرفان صدیقی موقع کی مناسبت سے لبرل بن گئے ہیں، پہلےنواز شریف کو نکلوایا پھر منتیں کر کے واپس لانے کا کارنامہ عرفان صدیقی کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے خون کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیےاستعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *