شادی سے پہلے دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کے لئے قانون سازی کی تیاری کر لی گئی۔
ڈاکٹر مہیش کمار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس ہوا، اس میں شادی سے پہلے دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی کرانے کے حوالے سے بل پر بحث کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بل جلد منظور ہونا چاہیے۔