انسداد دہشتگردی عدالت، کالعدم تنظیم کے چار شدت پسندوں کو سخت سزائیں سنا دیں

انسداد دہشتگردی عدالت، کالعدم تنظیم کے چار شدت پسندوں کو سخت سزائیں سنا دیں

سوات تیمرگرہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے وابستہ چار ملزمان توصیف ایاز، رشید ولی ،شیر محمد اور حمزہ علی خان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے کے جرم میں سزائیں سنادیں۔

ان ملزمان کو سی ٹی ڈی کے تفتیشی ونگ کی موثر کارروائی کے نتیجے غیر قانونی اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ ، آتشگیر مواد، پمفلٹس اور جعلی شناختی دستاویزات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت نے انہیں قانون کے مطابق سزا دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلئے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئی ہیں، جن میں قید اور بھاری جرمانے شامل ہیں۔ اس مقدمے میں سی ٹی ڈی کے پراسیکیوشن ونگ نے ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ایک مضبوط مقدمہ پیش کیا، جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ ممکن ہوا۔

انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن ونگکی ٹیم نے اس کیس کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں نمٹایا، جو کہ قانون کی پاسداری اور امن و امان کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔آئی جی پی نے مزید کہا کہ محکمہ انسداد دہشتگردی ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ دہشتگرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا اور قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *