پنجاب میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کارکا اعلان

پنجاب میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کارکا اعلان

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نئے اوقات کار 7 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گے اور یہ 15 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکولوں میں کلاسیں صبح 8:00 بجے شروع ہوں گی اور دوپہر 1:30 بجے ختم ہوں گی۔ تاہم جمعہ کے روز اسکول دوپہر 12:00 بجے بند ہو جائیں گے۔ پہلی شفٹ کی کلاسیں صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کارکا اعلان

جمعہ کے روز پہلی شفٹ دوپہر 12:00 بجے ختم ہو جائے گی۔جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے شروع ہو گی اور شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔ جبکہ دوسری شفٹ کا آغاز دوپہر 2:30 بجے سے ہو گا۔

پنجاب بھر میں اسکول 28 مارچ (جمعہ) سے 6 اپریل (اتوار) تک بند رہیں گے، اور 7 اپریل سے کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گی۔

سیکریٹری سکول ایجوکیشن نےتصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس توسیع شدہ تعطیلات کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے اور نئی ٹرم کے لیے تازہ دم ہو کر اسکول واپس آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے بھی کالجوں میں عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق تمام سرکاری و نجی کالجز 28 مارچ (جمعہ) سے 2 اپریل (بدھ) تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا 27 رمضان کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

محکمہ موسمیات نے عید کے موقع پر ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہےاور درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو گرمی سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *