سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار743 روپے کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 21ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 75ہزار205روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 31ڈالر کا ضافہ ہوا اور سونا 3052ڈالر پر آگیا۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، وزیراعظم جلد خوشخبری سنائیں گے، اویس لغاری

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر  میں مزید کمی ہو گئی۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں چار پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 280 روپے 22 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی 280 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *