Skip to content
آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں 1روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دیدی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے یونٹ کمی کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق اب تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں 1روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا،ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائیگا۔
حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے اورآئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائیگا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکس کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پراپرٹی سیکٹر کی ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے پراتفاق کیاہے۔