مائی کلاچی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے باعث موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔
افسوس ناک واقعہ کراچی کے مائی کلاچی روڈ پر ریلوے پھاٹک کےقریب پیش آیا ، جہاں کاراورموٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیورکو گرفتار کر کے کارکو ضبط لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔