بجلی صارفین کے لیے بری خبر ، قیمتوں میں اضافے کا امکان

بجلی صارفین کے لیے بری خبر ، قیمتوں میں اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے سے متعلق صارفین کیلئے بری خبر آگئی جہاں بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ  سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے ۔

یہ درخواست مارچ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے ، جس پر نیپرا 28 اپریل کو باقاعدہ سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :لوڈ سے زائد بجلی استعمال کرنیوالے صارفین ہو جائیں ہوشیار ، لیسکو کا بڑا فیصلہ

سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع کی تفصیل بھی پیش کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوران 23 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے حاصل کی گئی، جبکہ 22 فیصد پیداوار نیوکلیئر ذرائع سے ہوئی ، اسی طرح مقامی اور درآمدی کوئلے کے ذریعے 30 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جو مجموعی پیداوار کا بڑا حصہ بنتا ہے، گیس سے 10 فیصد اور آر ایل این جی سے 5 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ ایک معمول کا عمل ہے، جس کے ذریعے عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بجلی کے نرخوں میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے تاہم، حالیہ مہنگائی کے تناظر میں معمولی اضافے بھی صارفین کے بجٹ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوئی کمپنیوں نے یکم جولائی سےگیس مہنگی کرنےکیلئے اوگرا سے رجوع کرلیا

دوسری جانب، صارفین اور کاروباری حلقے اس ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، کیونکہ پہلے ہی توانائی کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں۔ اگر نیپرا اس درخواست کو منظور کر لیتا ہے تو بجلی کے صارفین کو آئندہ بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *