ملک بھر میں عید الفطر پر مختلف ٹریفک حادثات ،  26 افراد جاں بحق

ملک بھر میں  عید الفطر پر مختلف ٹریفک حادثات ،  26 افراد جاں بحق

عید الفطر پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے کئی گھر اجڑ گئے ، ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 26 افراد جاں بحق جبکہ کئی  زخمی بھی ہوئے۔

رات گئے سرگودھا میں سلانوالی روڈ پر تیز ر فتار رکشے نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثےمیں 8 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور میں جناح انڈر پاس پر موٹر سائیکل کھمبے میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جان گنوا بیٹھے۔

سندھ کے شہر ٹنڈو الہیار میں تیز رفتار کار نہر میں گرنے سے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، اسی طرح رینالہ خورد میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قمبر شہداد کوٹ میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، حادثے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ  میرپور ساکرو، حافظ آباد میں موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے باعث 8 جانیں لے گئی۔

پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے ضلع کامونکی کے علاقے کوٹ بلال کے قریب پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 دوست زخمی ہوگئے۔

خانیوال کے علاقے کبیروالا میں مخدوم پور انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ٹیوٹا ہائی ایس ویگن اور کار آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص جاں بحق سات افراد زخمی  ہوے جنہیں  ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ،  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اسلام آباد میں کلب روڈ پر تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ٹیوٹا ہائی ایس ویگن اور کار آپس میں ٹکرانے سے ایک کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 6 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں 3 مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *