ان کا کہنا تھا کہ ایکوریم کا ٹکٹ 200اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300روپے الگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنے کا مکمل پیکج 500روپے ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300روپے کے ٹکٹ خریدے تھے اور بعض افراد نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی کہ چڑیا گھر کا ٹکٹ 300یا 500ہوگیا ہے۔