عمرہ زائرین کیلئے ویزوں کے حوالے سے انتہائی اہم اطلاع

عمرہ زائرین کیلئے ویزوں کے حوالے سے انتہائی اہم اطلاع جاری کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں کہ سعودی عرب نے 14 ممالک کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور عمرہ ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

کہا گیا کہ اس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش وغیرہ شامل ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سیزن کی تیاری کے لئے ہر سال کی طرح اس بار بھی مخصوص تاریخوں میں ویزوں کی پابندی کا اعلان کیا ہے۔

جو ہر سال عالمی سطح پر تمام قومیتوں پر لاگو ہوتا ہے نہ کہ صرف مخصوص ممالک پر اور یہ پابندیاں خاندانی یا کاروباری ویزوں پر نہیں ہوں گی ۔

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی، پاکستان بارے بھی اہم اعلان

سعودی حکومت نے اس خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ لہٰذا تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ منفی اطلاعات پر کان نہ دھریں جن کا مقصد صرف ملک کو بدنام کرنا ہے۔

یہ منفی پروپیگنڈا یا تو کسی ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا یا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

وزارتِ خارجہ اور سعودی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات 6 اپریل کے بعد فراہم کی جائیں گی۔ ایسے جھوٹے پیغامات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *