صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کے مشران وعمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا گیا جس میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کو منعقد ہونے والے جرگے میں شیرانی قوم کے مشران وعمائدین سمیت بڑی تعداد میں علما کرام، اساتذہ کرام و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، شرکا نے علاقائی امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
گرینڈ جرگہ کے دوران مشران و عمائدین نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز اور ان کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی متفہ طور پر یقین دہانی کرائی گئی ہے، درازندہ میں مقامی بریگیڈ کمانڈرنے خصوصی طور پر جرگہ میں شرکت کی ۔
مشران وعمائدین، علما اور مشائخ کرام نے علاقے میں تعلیم، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاؤشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔