پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ، شہباز شریف

پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ، شہباز شریف

شرقِ وسطیٰ میں حالیہ تشدد میں اضافہ ایک واضح یاد دہانی ہے کہ کمزور جنگ بندی کس قدر خطرناک ہو سکتی ہے اور اس کے کتنے ناقابلِ برداشت نتائج نکل سکتے ہیں۔

ہم اپنے بھائیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس تنازع کے پرامن اور سفارتی حل کے لیے خلوصِ نیت اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ کو” مین آف دی پیس” قرار دے دیا

خاص طور پر جب حتمی مقصد تقریباً حاصل ہونے کے قریب ہے، ہم تمام فریقین سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن کو ایک اور موقع دیں۔

آئیے ہم تشدد اور تباہی کے بجائے امن اور سفارت کاری کے راستے پر گامزن رہیں، کیونکہ اسی میں کامیابی اور روشن مستقبل کی امید موجود ہے۔

editor

Related Articles